میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) ملک بھر کی طرح میہڑ میں بھی چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس سید منظور شاہ، سید ثابت علی شاہ، سید شیر محمد شاہ امیر علی جویو اور دیگر کی قیادت میں برآمد سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر سمیت میہڑ میں بھی چہلم شہداء کربلا کے دن پر ماتمی جلوس اور مجلس عزا برپا کر کے کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، کربلا کے میدان پر اسلام کی سر بلندی کیلئے عظیم قربانی دینے والے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کے چہلم کے موقعے پر علم ذوالجناح کی شبیہوں سے ماتمی جلوس بر آمد ہوا، ایس ایچ او غلام حيدر پنهور نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کرتے ہوۓ پولیس اور رینجرز کے 70 سے زائد اہلکار مقرر کیے گئے ہیں، چہلم کے موقع پر مرکزی امام بارگاه سے ماتمی جلوس برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے میہڑ کے گھنٹہ گھر چوک پر پہنچا جہاں عزدار یاحسین یاحسین کی صدائیں بلند کرتے ہوۓ کربلا کی شہداء کو خراج عقیدت پیش کر رہے تھے، عزاداروں کی جانب سے سینا زنی اور زنجیر زنی کا ماتم کیا گیا حضرت امام حسین علیہ السلام اور جانثاروں کی یاد میں ذوالجناح اور علم شبیہوں کے ساتھ برآمد ہوا، ماتمی جلوس امن و امان سے احتتام پذیر ہوا۔
![]()