نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ حاجرہ سمیع نے تحصیل جہانگیرہ میں مختلف اسکولوں، بی ایچ یوز اور بازاروں کا دورہ کیا۔ جس میں غیر حاضر سٹاف، سکولوں اور ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی کو متعلقہ اداروں کو رپورٹ کر دیا گیا۔ اسکے ساتھ ساتھ بی ایچ یوز کے میڈیکل سٹورز کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ اسی طرح شیدو مین بازار کا اچانک دورہ کیا اور کئی دکانداروں کو خود ساختہ قیمتوں کے اضافے، صفائی ستھرائی کی غیر تسلی بخش اور سرکاری ریٹ لیسٹ کی غیر موجودگی پر جرمانہ کیا اور جیل بیجھا گیا۔
![]()