تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم عزاء خانہ زہرا میں سالانہ مجلس عزاء، شب بیداری بلسلسہ شہادت سکینہ بنت الحسینؓ کا انعقاد

ٹنڈو آدم عزاء خانہ زہرا میں سالانہ مجلس عزاء، شب بیداری بلسلسہ شہادت سکینہ بنت الحسینؓ کا انعقاد

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) ٹنڈو آدم عزاء خانہ زہرا میں سالانہ مجلس عزاء، شب بیداری بلسلسہ شہادت سکینہ بنت الحسینؓ کا انعقاد۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی 13 صفر کو عزا خانہ زہراء جمن شاہ ٹنڈو آدم میں مجلس عزا و شب بیداری بسلسلہ شہادت معصومہ سکینہ بنت حسین علیہ سلام مجالس اور نوحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے علما کرام کی بڑی تعداد نے مجالس میں واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی اور ملک کے معروف نوحہ خواں حسن صادق اور دیگر نے بھی خصوصی شرکت کی مجلس عزا و شب بیداری کا سلسلہ 24 گھنٹے سے زائد جاری رہا، مومنین کے لیے لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اکبر حسین چغتائی نے پولیس اور چئیرمین میونسپل کمیٹی مسرور احسن غوری کی جانب سے انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب ٹنڈو آدم عزاء خانہ زہراء امام بارگاہ میں 13 اور 14صفر کی سالانہ مجلس عزاء شب و بیداری کے سلسلے میں ایس ایچ او سٹی حاجی اسلم بلو کا کہنا تھا کہ سیکیوریٹی کے حوالے سےدو شفٹوں میں 140 کے قریب نفری تعینات کی گئی ہے جس میں ڈی ایس پی، 3 ایس ایچ او سمیت ایک شفٹ میں 70 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ سیکیوریٹی کو فول پروف بنانے کیلئے عزاء خانہ زہراء کو چاروں اطراف سے سیل کیا گیا ہے۔ آنے جانے والے راستے سیل کئے گئے ہیں۔ واک تھرو گیٹ کے زریعے جامعہ تلاشی بھی لی جارہی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ یہ ایونٹ خیر وعافیت کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے