میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان ملک یوتھ فیڈریشن کی جانب سے طلبہ و طلبات کے لیے”پاکستان آرمی و دیگر آرم فورسز میں کس طرح شمولیت اختیار کی جاٸے“ کے حوالے سے بہترین آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسپیکر (ر) میجر مرزا مسرور بیگ نے طلبہ و طالبات کو پاکستان آرمی کے مختلف کورسز، سلیکشن مراحل، جسمانی و دماغی صحت، ٹیسٹ میں آنے والے مختلف سوالات اور ان کی تیاری کے حوالے سے بتایا۔ساتھی اسپیکر محمد ایان نے پاکستان آرمی میں درخواست فارم جمع کروانے کے بارے میں مکمل معلومات سے آگاہ کیا۔ آٸے ہوٸے مہمان صدر پاکستان ملک ویلفیٸر ایسوسی ایشن نے اپنے خطاب میں پاکستان ملک یوتھ فیڈریشن کے اقدام کو سراہا اس موقع پر ناٸب صدر پاکستان ملک ویلفیٸر ایسوسی ایشن ملک عبدالرزاق اعوان، جواٸنٹ سیکریٹری محمد ہارون، اسٹور انچارج سراج الدین چوہان، میمبر خدمت کمیٹی ملک عبدالرحمٰن اغوان بھی موجود۔ پاکستان ملک یوتھ فیڈریشن کے صدر ملک حسن رضا اغوان نے اپنے خطاب میں پاکستان کی نظریاتی، ثقافتی اور علاقاٸی حدود کی حفاظت کرنے پر پاکستان آرم فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور پاکستان ملک یوتھ فیڈریشن کے مستقبل میں اغراض و مقاصد و ترجیحات سے آگاہ کیا اور خوب داد وصول کی۔ سیشن کے اختتام پر ملک حسن رضا اغوان نے آٸے ہوٸے اسپیکرز، مہمان، طلبہ و طالبات اور پاکستان ملک یوتھ فیڈریشن کی ٹیم محمد اسامہ علی، احمر رضا اغوان، محمد ولید، محمد ریحان، سعد رحمٰن، علی رضا، محمد جواد سیف کا شکریہ ادا کیا۔
![]()