Home / اہم خبریں / کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مسرت حنیف وومن ہاکی ٹرافی کا شاندار آغاز، افتتاحی میچ میں اولمپیئن رانا مجاہد الیون نے اولمپیئن دانش کلیم الیون کو سنسنی خیز میچ میں صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مسرت حنیف وومن ہاکی ٹرافی کا شاندار آغاز، افتتاحی میچ میں اولمپیئن رانا مجاہد الیون نے اولمپیئن دانش کلیم الیون کو سنسنی خیز میچ میں صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مسرت حنیف وومن ہاکی ٹرافی کا شاندار آغاز، افتتاحی میچ میں اولمپیئن رانا مجاہد الیون نے اولمپیئن دانش کلیم الیون کو سنسنی خیز میچ میں صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے شکست دے دی۔ میچ کے مہمان خصوصی معروف ٹی وی سٹار سلیم آفریدی تھے۔ تفصیکلات کے مطابق کے ایچ اے کے زیراہتمام لیجنڈ اولمپین حنیف خان کی اہلیہ مرحومہ کی یاد میں مسرت حنیف وومن ہاکی ٹرافی کا افتتاح کردیا گیا۔ اولمپین حنیف خان / ڈاکٹر جنید علی شاہ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب میں مہمان خصوصی معروف ٹی وی سٹار سلیم آفریدی نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ کے ایچ اے وومن ونگ کی پیٹرن عاصمہ علی شاہ، ناہید فاطمہ، اولمپین حنیف خان، سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین، گلفراز خان، ڈاکٹر ایس اے ماجد سمیت کے ایچ اے کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔ میچ کا آغاز جارحانہ کھیل سے ہوا، دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا گیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر شاندار حملے کئے گئے۔ میچ کے آخری کواٹر میں کنول اعجاز نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے اولمپین رانا مجاہد الیون کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اولمپین دانش کلیم الیون جوابا کوئی گول نہ کرسکی۔ معزز مہمانان گرامی کا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف بھی کرایا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے