میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کی گٹکا و منشیات فروش، جرائم پیشہ اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، متعدد ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں انڈین ساختہ اور گٹکے برآمد، مقدمات درج کیئے گئے. تھانہ ڈینگان بھرگڑی کے ایس ایچ او ڈینگان بھرگڑی کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد مہرآباد دیھ 216 میں دوران گشت کامیاب چھاپہ مار کاروائی، ملزم بنام شاہنوقز لاشاری گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں انڈین ساختہ سفینا گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ ڈینگان بھرگڑی تھانے میں درج کرلیا۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاوؑن کے ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد اسماعیل شاہ قبرستان کامیاب کاروائی، ملزم بنام شاہد عرف بھورہ گرفتار، ملزم کے قبضے سے چالیس ہزار (40,000) مسروقہ نقدی برآمد، ملزم تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے سرقہ و نقب زنی کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا۔ تھانہ غریب آباد کے ایس ایچ او غریب آباد کی متعلقہ تھانے کی حدود ایس آر ٹی سی ڈپو نزد سندھڑی روڈ کامیاب کاروائی، ملزم بنام دلیپ گرفتار، ملزم کے قبضے سے نوے 90 گرام چرس برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ غریب آباد تھانے میں درج کرلیا۔ تھانہ محمود آباد کے ایس ایچ او محمودآباد کی متعلقہ تھانے کی حدود میں کامیاب چھاپہ مار کاروائی، روپوش ملزم علی رضا گرفتار، روپوش ملزم تھانہ جھڈو کے گٹکا فروشی کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا۔ تھانہ جھڈو کے انچارج پولیس پوسٹ ٹنڈو کولاچی کی جھڈو تھانے کی حدود میں کامیاب چھاپہ مار کاروائی، روپوش ملزم بنام وارثی کولہی گرفتار، روپوش ملزم تھانہ جھڈو کے شراب فروشی کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا ۔
![]()