Home / اہم خبریں / جیل میں قیدیوں کی اصلاح کی جائے کیونکہ خالی ذہنوں میں پریشانیاں جنم لیتی ہیں۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

جیل میں قیدیوں کی اصلاح کی جائے کیونکہ خالی ذہنوں میں پریشانیاں جنم لیتی ہیں۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ جیل میں قیدیوں کی اصلاح کی جائے کیونکہ خالی ذہنوں میں پریشانیاں جنم لیتی ہیں اس لئے  قیدیوں کو ذہنی دباؤ سے بچانے کیلئے جیل کے بیرکوں میں ٹی وی کی سہولت مہیا کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل سید منورعلی شاہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل میرپورخاص کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا جیل کے دورے کے دوران قیدیوں سے جیل انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی، خوراک، بجلی، صحت کی سہولتوں، اہل خانہ سے ملاقات کرنے اور مطلوبہ ضروری اشیاء کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کیں جس پر قیدیوں نے تسلی بخش جواب دیے اس موقع پر جیل میں قرآن پاک پڑھنے والے قیدیوں سے بھی خیریت معلوم کی کمشنر نے بیرکوں سمیت جیل میں موجود ہسپتال اور قیدیوں کیلئے کھانا پکانے کیلئے استعمال ہونے والے باورچی خانہ کا بھی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے جیل میں مقرر ڈاکٹر فاروق عباسی سے ادویات کی دستیابی  اور حکومت سندھ کی جانب سے ملنے والی صحت کی سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کیں باورچی خانہ کے دوران کمشنر نے قیدیوں کو ملنے والا کھانا کھاکر چیک کیا اس موقع پر کمشنر نے ہدایت کی کہ باورچی خانہ میں کام کرنے والے عملے کو صفائی ستھرائی رکھنے کیلئے دستانے مہیا کئے جائیں اور قیدیوں کو کھانا دینے سے قبل ٹیسٹ بھی کیا جائے دورے کے دوران سپرنٹنڈنٹ نے جیل کے مسائل سے آگاہ کیا کمشنر نے یقین دلایا کہ جیل میں موجود ہسپتال کو سہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں اور ہسپتال میں مزید ایک ڈاکٹر مقررکیا جائے گا جبکہ مریضوں کے بہتر علاج کیلئے جدید مشینیں مہیا کرنے سمیت واٹر سپلائی کے پانی کی فراہمی کیلئے کوششیں کی جائیں گی اور جیل کی بہتری کیلئے مزید زمین سمیت مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیوں، مختیارکار کشورکمار، اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ اللہ ابھایو ڈیرو، اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ قادر پنہور اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے