ٹنڈو آدم ( پریس ریلیز) پاسبان ضلع سانگھڑ کے صدر سلطان خاصخیلی، شہزاد چشتی، رجب قادری، محمد رمضان انصاری اور دیگر نےمشترکہ بیان میں کہا کہ کارو کاری ظالمانہ رسم ہے- کھپروں شہر میں جمیلہ اور نسرین ماں بیٹی کا قتل بھی اسی ظالمانہ رسم کا ِحصہ ہے سندھ میں قبائلی دشمنی پر اور کارو کاری میں بے گناہ انسانوں کا خون بہانہ آئے روز کا معمول بن گیا ہے جسے روکنے کے لئے ارباب اختیار کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انسانی خون بہانے کا سسلسلہ کم ہونے کہ بجائے بڑھ رہا ہے ہم چیف جسٹس پاکستان، وزراعظم پاکستان، وزیراعلی سندھ، آئی جی سندھ اور حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں فوری طور سندھ میں قبائلی جھگڑوں اور کاروکاری رسم کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لایا جائے تاکہ بیگناہ لوگوں کا خون بہنے سے روکا جائے-
![]()