Home / اہم خبریں / برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کو غیر ذمے دارانہ سرگرمیوں پر وزیر خارجہ کا نوٹس، ہائی کمشنر کو اسلام آباد طلب کر کے وضاحت لینے کی بھی ہدایت جاری

برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کو غیر ذمے دارانہ سرگرمیوں پر وزیر خارجہ کا نوٹس، ہائی کمشنر کو اسلام آباد طلب کر کے وضاحت لینے کی بھی ہدایت جاری

لندن (نوپ نیوز) برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر نے گزشتہ دنوں لندن میں منعقدہ تقریب میں سفارتی آداب کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ان کو طلب کر کے تحریری جواب طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو پاکستان ہائی کمشنر کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کے حوالے سے سوشل اور الیکٹرانک میڈیا سے پتہ چلا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ معاملہ کو وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے نوٹس میں لایا گیا تو انہوں نے ہائی کمشنر کو اسلام آباد طلب کر کے وضاحت لینے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 کا سکھر میں شاندار آغاز، 28 ستمبر تک 10 ڈرامے پیش کیے جائیں گے

سکھر، (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آرٹس کونسل کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے