تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ملک و ملت کی بقاء و سلامتی حُب الوطنی سے مشروط ہے۔ ایس اے صہبائی مرکزی صدر جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان

ملک و ملت کی بقاء و سلامتی حُب الوطنی سے مشروط ہے۔ ایس اے صہبائی مرکزی صدر جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان

جامشورو (رپورٹ: سبحان بلوچ) یومِ دفاعِ پاکستان تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ دفاعِ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور اسلاف کے درخشندہ کارناموں کو نئی نسل تک پہنچانے کا نام ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف ادیب، شاعر، سماجی کارکن، گولڈ میڈلسٹ صحافی،جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر ایس اے صہبائی نے یومِ دفاعِ پاکستان پر اپنے خصوصی خطاب میں کیا۔ ایس اے صہبائی نے ملک و ملت کی بقاء و سلامتی کو حُب الوطنی سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارضِ پاکستان ہی ہماری شناخت ہے۔ دنیا کے کسی کونے میں چلے جائیں ہماری پہچان پاکستانی ہی رہے گی۔ پاکستانی عوام بالخصوص میڈیا کا مثبت کردار دنیا میں پاکستان کو مثالی انداز میں پیش کر سکتا ہے۔ پاکستانی دہشت گرد نہیں بلکہ دہشتگردی کے سخت خلاف ہیں۔عمران خان کے نئے پاکستان میں ہمیں کرپشن اور دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنی نسلوں اور روشن پاکستان کی بقاء کے لیے اپنی نوجوان نسل کو مثبت میڈیا کے فروغ سے زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا جائے اور مایوسی اور بے یقینی کی کیفیت سے باہر نکالا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے نویں روز بچوں کا تھیٹر، فنونِ لطیفہ کی ورکشاپس، فلموں کی نمائش اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد، فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنا بہترین ذریعہ ہے، محمد احمد شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے