تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بابائے قوم و بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 70 ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

بابائے قوم و بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 70 ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

کراچی (نوپ نیوز) بابائے قوم و بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 70 ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہونے والے قائد اعظم محمد علی جناح پیشے کے اعتبار سے نامور وکیل اور سیاستدان تھے۔ انہوں نے 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کے حصول کی جدوجہد شروع کر دی۔ یہ قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت اور کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں نے 14 اگست 1947ء کو آزاد اسلامی ریاست حاصل کی اور پاکستان وجود میں آیا۔ قائداعظم ایک ایسے عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق کے حصول کے لیے صرف کر دی۔ ان کی پالیسی دیانتداری و ایمانداری تھی جبکہ ان کی سیاسی جدوجہد ملک کے سیاستدانوں کے لیے ایک مثال ہے۔ قائداعظم قیامِ پاکستان کے بعد 11 ستمبر 1948ء کو اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔ یہ دن ایک ایسے عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے کہ جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا۔ آج ملک بھر میں منعقدہ مختلف تقاریب میں بابائے قوم کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔بانی پاکستانی کی برسی کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ بابائے قوم کے یومِ وفات کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے