Home / اہم خبریں / حکومت نے سابق حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے سابق حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (نوپ نیوز) حکومت نے سابق حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، نئی حکومت کے اہم اقدامات کا اجاگر کرنے کی حکمت عملی طے کرلی گئی اہم فیصلوں کے بارے پارلیمان سے مشاورت اور اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں پارٹی کی میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سمیت سر کردہ رہنما شریک ہوئے ۔ اجلاس میں حکومت کے بڑے فیصلوں کو اجاگر کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ اخراجات میں واضح کمی وزیراعظم کے صوابدیدی اختیارات کا خاتمہ مڈل کلاس کے نمائندے کا بطور وزیراعلی پنجاب کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے ۔ سابقہ ن لیگی حکومت کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سابقہ حکومت کی پیداکردہ معاشی اور بالخصوص انرجی سیکٹر میں بدحالی پر بریفنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ پارلیمانی کو اعتماد میں لے کر کئے جائیں گے ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے