مری (نوپ نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرگورنرہاوس مری کوعوام کیلئے کھول دیا، عوام صبح 10 سے شام 6 بجے تک گورنر ہاوس مری دیکھ سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب صدر پاکستان کی تقریب حلف براداری میں شرکت کے بعد گورنر پنجاب چودھری سرور مری پہنچے جہاں انہوں نے گورنر ہاوس مری کوعوام کیلئے کھولنے کے لئے حتمی فیصلے کیلئے مشاورت شروع کی۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرگورنرہاوس مری کوعوام کیلئے کھول دیاگیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ عوام صبح 10 سے شام 6 بجے تک گورنر ہاؤس مری دیکھ سکیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی ہدایت پر ہی کراچی کے گورنر ہاوس کو بھی عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
![]()