پشاور (رپورٹ: اصغر خان) خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کے حکام نے انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں ناقص اشیاء تیار کرنے پر 4 فیکٹریاں بند کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں مشترکہ کارروائی کی۔ دو فیکٹریوں اور 2 بیکریوں سے جعلی لیبل اور غیر معیاری اجزا برآمد ہوئے۔ ایک فیکٹری سے بھاری مقدار میں مضر صحت چکن رول اور باسی گوشت بھی برآمد کیا گیا۔ صفائی کی ناقص صورتحال اور غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر 2 بیکریوں کو سیل کردیا گیا اور 4 افراد گرفتار کر لئے گئے، حیات آباد میں واقع دودھ کی دوکانوں سے بھی نمونے چیک کئے گئے۔
![]()