Home / اسلام آباد / لاہور سے اغوا ہونے والی ازبک لڑکی اسلام آباد سے بازیاب

لاہور سے اغوا ہونے والی ازبک لڑکی اسلام آباد سے بازیاب

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسلام آباد پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والی ازبک لڑکی یلینہ کو سہیل نامی ملزم ورغلا کر اسلام آباد لے گیا تھا، ڈیفنس اے کی پولیس نے ملزم سہیل کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کرا لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سہیل اور لاپتا ہونے والی لڑکی یلینہ کو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور کے ڈیفنس اے پولیس اسٹیشن میں ازبک لڑکی کے پاکستانی لڑکے کے ساتھ گھر سے بھاگ جانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ریگینا نامی ازبک خاتون کے مطابق اس کی بھانجی یلینا ایک ماہ قبل قانونی طریقے سے بطور آیا لاہور آئی تھی۔ یلینا کو ڈیفنس میں ڈبل ڈی 115 میں چائنیز خاتون لیڈی گاگا کے گھر بچوں کی دیکھ بھال کی نوکری ملی تھی جہاں سے اس لڑکی کو ملزم سہیل ورغلا کر ساتھ لے گیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 کا سکھر میں شاندار آغاز، 28 ستمبر تک 10 ڈرامے پیش کیے جائیں گے

سکھر، (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آرٹس کونسل کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے