Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا حکومت نے 5 مشیروں کو دیا گیا وزراء کا درجہ واپس لے لیا

خیبر پختونخوا حکومت نے 5 مشیروں کو دیا گیا وزراء کا درجہ واپس لے لیا

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) خیبر پختونخوا حکومت نے 5 مشیروں کو دیا گیا وزراء کا درجہ واپس لے لیا۔ کے پی کے حکومت کی جانب سے 27 مئی کو 5 مشیروں کو وزراء کا درجہ دیا گیا تھا جو اب واپس لے لیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ علیحدہ علیحدہ جاری اعلامیہ کے مطابق خیبر پختون خوا کے 5 مشیروں سے وزراء کا اسٹیٹس واپس لے لیا گیا ہے۔ جن 5 مشیروں سے وزراء کا اسٹیٹس واپس لیا گیا ہے ان میں مشیر تعلیم ضیاءاللہ بنگش، توانائی اور پاور کے مشیر حمایت اللہ خان، انڈسٹریز اور کامرس کے مشیر عبدالکریم خان، مشیر برائے قبائلی امور و ترجمان اجمل وزیر اور مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش شامل ہیں۔ حکومتی ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ وزراء کی تعداد میں اضافے سے آئینی طور پر الجھن پیدا ہو رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے چونکہ آئینی طور پر ایک مخصوص تعداد سے زیادہ وزیر نہیں رکھے جاسکتے اس لیے پرانا فیصلہ واپس لیا گیا اور مشیروں کو اپنی پرانی پوزیشن پر واپس لایا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے