Home / بلوچستان / کراچی میں پارکنگ مافیا کے خلاف ایس ایس پی ساؤتھ ٹریفک کا ایکشن،چوبیس سے زائد جعلی چارجڈ پارکنگ کنٹریکٹر گرفتار

کراچی میں پارکنگ مافیا کے خلاف ایس ایس پی ساؤتھ ٹریفک کا ایکشن،چوبیس سے زائد جعلی چارجڈ پارکنگ کنٹریکٹر گرفتار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایس ایس پی ساؤتھ ٹریفک اسد ملہی پارکنگ مافیا کے خلاف موٹر سائیکل پر نکلے، جہاں پارکنگ مافیا نے ایس ایس پی سے بھی اضافی رقم طلب کی، بعد ازاں شناخت ظاہر کرنے پر ایس ایس پی نے جعلی چارجڈ پارکنگ کنٹریکٹر کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ ٹریفک پولیس نے صدر، کلفٹن اور عبداللہ ہارون روڈ سے چوبیس سے زائد جعلی چارجڈ پارکنگ کنٹریکٹر کو گرفتار کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی اسد ملہی کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد شہریوں سےغیر قانونی طریقے سے اضافی رقم بٹور رہے تھے، سرکاری طور پر 10 روپے موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے 20 روپے مقرر ہیں۔ اسد ملہی نے عوام سے اپیل کی ہے میں خود اضافی چارج پارکنگ وصول کرنے والوں کو مانیٹر کر رہا ہوں، اضافی رقم وصول کرنے والے کنٹریکٹرز کی اطلاع ٹریفک پولیس کو دی جائے۔ 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈز کا آغاز کراچی کی جامعات میں مقابلے شروع

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کی جانب سے سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے