نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) نوشہرہ پولیس کی چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت بھر پور اقدامات۔ ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کا لیزان کمیٹیوں، منتخب بلدیاتی نمائندوں،علاقہ عماٸدین کیساتھ میٹینگز کا انعقاد۔ جس میں عمائدین پر اس بات کا زور دیا گیا کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں ہوائی فائرنگ کے روک تھام کا شعور اُجاگر کرنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔ کھلونا نما اسلحہ اور دیگر آتش بازی کا سامان بیچنے والوں کیخلاف دفعہ 144 کے تحت بھرپور کاروائیاں۔ عوام میں ہوائی فائرنگ کیخلاف شعور اُجاگر کرنے کیلئے تمام سب ڈویژن میں واک کا اہتمام۔ واک میں بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت۔ عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی مہم۔ ضلع بھر میں جگہ جگہ اور پولیس موبائیلز پر بینرز آویزں کئے گئے ہیں، مساجد میں علماء کرام کی مدد سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی مہم تیزی سے جاری۔ ڈی آئی جی مردان محمد علی خان گنڈا پور اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر) منصور امان کی طرف سے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت۔ ان تمام اقدامات کے باوجود ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
![]()