تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہنگری میں کوریائی سیاحوں کی کشتی کو حادثہ پیش جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق 21 لاپتہ

ہنگری میں کوریائی سیاحوں کی کشتی کو حادثہ پیش جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق 21 لاپتہ

بڈاپیسٹ/ ہنگری (مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی یورپی ملک ہنگری میں کوریائی سیاحوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 21 لاپتہ ہوگئے۔ ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں دریائے ڈینوب میں جنوبی کوریائی سیاحوں کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ 21 لاپتہ ہیں۔ حکام نے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی لاپتہ سیاحوں کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہلاک 7 افراد کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے۔ہنگری کی قومی ایمبولینس سروس کے مطابق کشتی پر جنوبی کوریا کے 33 سیاح اور عملے کے 2 مقامی افراد سوار تھے۔ اب تک ڈوبنے والے سات افراد کو بچایا جاچکا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے اس امدادی کارروائی میں ہنگری کی مدد کے لیے تمام ممکنہ وسائل مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے