ٹوکیو/ جاپان (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے شہر ٹوکیو کے قریب مسلح شخص نے بس اسٹاپ پر کھڑے افراد پر چاقو سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تیرہ سالہ اسکول طالبہ ہلاک اور انیس افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سولہ ایلیمنٹری اسکول کی بچیاں شامل ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بعد ازاں حملہ آور نے خود کو گلے پر چاقو مار رکر زخمی کیا جو بعد میں دم توڑ گیا۔
![]()