تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چین کے نائب صدر وانگ چی شن کا لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پرتپاک استقبال کیا

چین کے نائب صدر وانگ چی شن کا لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پرتپاک استقبال کیا

لاہور (بیورو رپورٹ) چین کے نائب صدر وانگ چی شن نے لاہور کا دورہ کیا۔ لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پرتپاک استقبال کیا۔ چینی نائب صدر نے وزیراعلیٰ سے پرجوش مصافحہ کیا، جبکہ بچیوں نے گدستے پیش کیے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کا چینی نائب صدر سے تعارف کرایا۔ صوبائی وزراء نے انہیں خوش آمدید کہا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ چینی نائب صدر کے دورے سے پاک چین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا نیا باب شروع ہوگا۔ چینی نائب صدرنے ہائر روبا اکنامک زون کا دورہ بھی کیا اور اس کے مختلف شعبے دیکھے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چین کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں ہر ممکن مراعات دیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے