ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان سیاست دانوں کو ماسکو میں طالبان کے ساتھ غیر رسمی مذاکرات کی دعوت روس نے دی۔ فریقین میں ملاقات کا اہتمام افغانستان اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی صدی پوری ہونے پر آج کیا جارہا ہے۔27 اور 28 کے ہونے والے مذاکرات میں فریقین ملک میں امن اور جنگ بندی پر غیر رسمی بات چیت کریں گے۔ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک بیان میں کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی صدی تقریب میں شرکت کے لیے وفد بھیجنے کی تیار ی کررہے ہیں لیکن انہوں نے اس ضمن میں مزید تفصیل نہیں بتائی۔افغانستان کی اعلیٰ امن کونسل کے ترجمان نے یہ اطلاع دی کہ کونسل کے سربراہ کریم خلیلی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی بھی ان مذاکرات میں شرکت کررہے ہیں۔ان کے ترجمان یوسف سہا کا کہنا ہے کہ افغان اور طالبان وفود تقریب کے موقع پر غیر رسمی بات چیت کے لیے مل بیٹھ سکتے ہیں۔
![]()