Home / اسلام آباد / جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی فرشتہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل

جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی فرشتہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسلام آباد میں دس سالہ بچی فرشتہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے پیٹ پر خنجر لگنے کا واضح نشان موجود ہےْ ممکنہ طور پر بچی کی موت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق فرشتہ کی آنکھیں، دماغ اور پاؤں جانوروں نے نوچ کھائے۔ جانوروں کے حملے اور لاش پرانی ہونے کے باعث شواہد مٹ گئے۔ رپورٹ کے مطابق بچی کے کہیں سے بھی کپڑے پھٹے ہوئے نہیں تھے۔ موت کو زیادہ وقت گزرنے کے باعث جسم میں کیڑے پڑ چکے تھے جس کے باعث شواہد اکٹھے نہیں ہوسکے۔ پوسٹ مارٹم سے شواہد نہ ملنے کے بعد پولیس کی تمام تر توجہ ڈی این اے رپورٹ پر مرکوز ہوگئی ہے۔ مقتول فرشتہ کی ڈی این اے رپورٹ کل تک پولیس کو موصول ہونے کا امکان ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے