Home / اسلام آباد / وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ سے قرضہ حسنہ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ سے قرضہ حسنہ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ سے قرضہ حسنہ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اسکیم کے تحت غریب،مستحق خاندانوں کو کاروبار کیلئے 80 ہزار روپے کا ماہانہ قرضہ دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس عملدرآمد سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان آئندہ ماہ نوجوانوں کے روزگار کیلئے قرض حسنہ اسکیم کا اعلان کریں گے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسکیم کے تحت غریب، مستحق خاندانوں کو کاروبار کیلئے 80 ہزار روپے کا ماہانہ قرضہ دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان اثاثہ جات منتقلی اسکیم کا اعلان بھی کریں گے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کے تحت کفالت، تحفظ و دیگر منصوبوں پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت بچوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے احساس پروگرم میں پیش رفت پر ڈاکٹر ثانیہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کوریاست مدینہ کی طرز پر ایک فلاحی ریاست بنانا ہے۔ منصوبے کے ذریعے لاکھوں نوجوان مستفید ہوسکیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے