تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں رات گئے تین بم دھماکوں میں 4 افراد جاں بحق 7 زخمی

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں رات گئے تین بم دھماکوں میں 4 افراد جاں بحق 7 زخمی

نیپال (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں رات گئے تین بم دھماکوں کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا۔ دھماکوں میں چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے تھے۔۔پولیس نےدھماکوں کے شبہ میں 12افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ کھٹمنڈو پہلا دھماکا شہر کے اندر ایک مکان میں کیا گیا تھا۔ دوسرا دھماکا شہر کے نواح میں ایک دکان میں ہوا جبکہ تیسرا دھماکہ اینٹوں کی بھٹیوں میں کیا گیا تھا۔ پولیس نے دھماکوں میں باغیوں کے ملوث ہونے کا شک ظاہر کیا ہے۔ پولیس کے مطابق جس مکان میں دھماکا ہوا تھا وہاں سے باغیوں کاایک پمفلٹ ملا ہے۔ پولیس نے12مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ دھماکوں کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ تاہم نیپال میں دھماکوں کے خوف کے باعث اسکول اور بازار سب بند ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے