Home / اہم خبریں / وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت فاٹا کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت فاٹا کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

پشاور (رپورٹ: جنید وزیر) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت فاٹا کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان، وزیر اعلی محمود خان، وزیر اعظم کے مشیر شہزاد ارباب، معاون خصوصی افتخار درانی صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم خان اور افسران شریک۔ اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں میں انتظامی امور، صحت، تعلیم ، لا اینڈ آرڈر اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت اور آئندہ تین ماہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم اجلاس میں ہدایات دیں کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور ان علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانا اولین ترجیح ہے انضمام شدہ علاقوں کے پانچ لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی جنوری کے آخر تک شروع کرنے کی ہدایت وزیراعلی، صوبائی وزرا اور متعلقہ سیکرٹریز باقاعدگی سے انضمام شدہ علاقوں اور مختلف محکموں کا دورہ کریں اور تعلیم صحت ترقیاتی کاموں کا از خود جائزہ لیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی کابینہ ہر ماہ ترقیاتی کاموں اور اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لے گی انضمام شدہ علاقوں میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کے جلد از جلد نفاذ کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت انضمام شدہ علاقوں میں تعلیم، صحت اور پولیس کے محکموں کی خالی اسامیوں کو پر کرنے اور بھرتیوں کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے