تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قصور کے نواحی گاؤں میں 6 مسلح اوباش ملزمان نے محنت کش کی 13سالہ بیٹی کو گھر سے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا

قصور کے نواحی گاؤں میں 6 مسلح اوباش ملزمان نے محنت کش کی 13سالہ بیٹی کو گھر سے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا

قصور (بیورو رپورٹ) قصور کے نواحی گاؤں میں 6 مسلح اوباش ملزمان نے محنت کش کی 13 سالہ بیٹی کو گھر سے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پنچایت کے بااثر افراد نے متاثرہ خاندان کو پولیس کے پاس جانے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے گاؤں نتھو والا میں محنت کش عمر دین کی 13 سالہ بیٹی کو ملزمان بلال اور صفیان نے اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ساتھ ملکر گھر سے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا اور کھیتوں میں لیجاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ لڑکی کی حالت خراب ہونے پر بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کرملزمان فرار ہوگئے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق واقع کے متعلق گاؤں کے بااثر افراد نے پنچائت اکھٹی کی اور انہیں پولیس کے پاس جانے سے روک دیا جس نے تین روز کے بعد ملزمان کے ساتھ ملکر دھمکیاں دیں کہ اگر ان کے خلاف زبان کھولی تو جان سے ماردیں گے۔ متاثرہ خاندان نے تھانہ صدر پولیس کو کارروائی کیلئے درخواست دے دی ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے