مانسہرہ (رپورٹ: اصغر خان) آئی جی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد نعیم خان کا سی پیک منصوبے کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے آج پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت قراقرم ہائی و ے فیز2 (ایکسپریس ہائی وے) کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور وہاں پر ہونے والےکام کی رفتار اور ان کو پولیس کی طرف سے فر اہم کردہ سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل اور ڈی پی او مانسہرہ ایس ایس پی زیب اللہ خان بھی اس موقع پر آئی جی پی کے ہمراہ تھے۔ آئی جی پی مختلف مقامات پر سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملے اور ان سے انکی ڈیوٹی اور دیگر پیشہ ورانہ امور سے متعلق دریافت کیا۔ آئی جی پی نے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں اپنے اہم فرائض قوم کی وابستہ توقعات کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں آئی جی پی نے سی پیک بیدادی کیمپ (مانسہرہ) کا بھی دورہ کیا۔ جہاں وہ علاقے میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی انجنئیرزسے ملے۔ کیمپ پہنچنے پر سپیشل سیکورٹی ڈویڑن کے بریگیڈیر فواد اور کرنل شاہد نے انکا پرتپاک استقبال کیا، بعد میں پولیس سربراہ کو جاری پراجیکٹس کے بارے مفصل بریفنگ بھی دی گئی۔ آئی جی پی کو بتایا گیا کہ یہاں پر مختلف پراجیکٹس پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سیکورٹی پر بھر پور اطمینان کا اظہار کیا۔ بریفنگ کے اختتام پر آرمی افسران اور چائینز انجنئیرز کے چیف کی جانب سے آئی جی پی اور ڈی آئی جی ہزارہ کو شیلڈز پیش کی گئیں۔
![]()