جام پور (رپورٹ: انعام باری) شہر بھر میں غیر قانونی پیٹرول ایجنسی اور منی پیٹرول پمپس کی بھر مار، منی پیٹرول پمپ اور پیٹرول ایجنسیز پر معیار نہ مقدار شہری عدم تحفظ کا شکار، انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور عدم توجہی کی وجہ سے سینکڑوں افراد کی زندگیاں داؤ پر تفصیلات کے مطابق جام پور شہر و گرد و نواح میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس اور پیٹرول ایجنسی مالکان نے ات مچا رکھی ہے جگہ جگہ پر پیٹرولیم مصنوعات کی کھلے عام فروخت جاری ہے غیر قانونی طور پر بنے پیٹرولیم مصنوعات کے ٹھیئے کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا موجب بن سکتے ہیں تو دوسری طرف غیر معیاری پیٹرولیم کی سرعام فروخت جاری ہے اور پیمانہ بھی من مرضی کا استعمال کیا جارہا ہے استعمال کی جانیوالی غیر معیاری پیٹرلیم مصنوعات مشینری کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی کے لئے بھی انتہائی نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں جس پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنیوالے ادارے سول ڈیفنس سمیت دیگر ادارے مبینہ چپ سادھے ہوئے ہیں محمد ریاض، محمد وقاسم، اللہ بخش، اللہ وسایا، احمد بخش و دیگر نے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری پیٹرولیم مصنوعات کی کھلے عام فروخت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگانے والے بے حس افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
![]()