تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ میں 3 دن پہلے لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام ميں مجھ کو بے گناہ ملوث کیا جا رہا ہے۔ قدیر تیونو کی نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو

میہڑ میں 3 دن پہلے لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام ميں مجھ کو بے گناہ ملوث کیا جا رہا ہے۔ قدیر تیونو کی نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں 3 دن پہلے عبدالستار کلہوڑو کے بیٹے عبدالرحیم کلہوڑو سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام ميں پھنسے ہوۓ نوجوان قدیر تیونو نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر جھوٹا الزام لگایا گیا ہے میرا ایک شريف اور عزت دار فيملی سے تعلق ہے میں بے قصور ہوں میرا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے اگر میں قصور وار نکلوں تو مجے سزا دی جائے، میرا سول سوسائيٹی، اعلی حکمران اور عدلیہ سے مطالبہ ہے کہ اس کيس کی شفاف انکوائری کی جائے اور مجھ بے گناہ کے ساتھ انصاف کیا جائے دوسری طرف میہڑ بی سیکشن پولیس نے ايف آئی آر میں ملوث 4 ملزمان میں محمد چنہ اور عبداللہ کمانگر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ احمد چنہ گرفتار نہیں ہوا جب کے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قدیر تیونو نے دادو عدالت سے ضمانت حاصل کرلی ہے جس کی کاپی بی سیکشن تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے دوسری طرف نینگر عبدالرحیم کھوڑو کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کے خلاف سول سوسائيٹی اور دیگر جماعتوں کی طرف سے احتجاج کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میوزک فیسٹیول 2026 کا شاندار آغاز، نامور گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس

کراچی، ( رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام تین روزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے