تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں غیر معمولی گرمی کا سلسلہ شروع، پارہ 40 ڈگری کو چھو جائے گا

کراچی میں غیر معمولی گرمی کا سلسلہ شروع، پارہ 40 ڈگری کو چھو جائے گا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) غیر معمولی گرمی کا سلسلہ آج سے شروع، پارہ 40 ڈگری کو چھو جائے گا۔ شہر میں آج سے مئی کے مہینے کے دوسرے ہیٹ ویو کا آغازہو رہا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ابتدائی روز گرمی کا پارہ 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے یکم اپریل سے فعال ہیٹ ویو سینٹر کی جانب سے گزشتہ روز کے الرٹ میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے جس کے دوران آج (ہفتہ) کو شہر کا پارہ 40 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے تاہم آج 25 مئی سے شروع ہونے والی گرمی کی شدید لہر (ہیٹ ویو) کے دوران شہر میں غیر معمولی گرمی پڑسکتی ہے جس میں اتوار اور پیر کو پارہ 39سے 41 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں شامل کرانے کے لیے تحقیقی کام شروع

سانگھڑ (رپورٹ، رضوان غوری) تاریخی آثارِ قدیمہ منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے