تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عیدالفطر کی آمد پر سکیورٹی کو مزید ہائی الرٹ کیا گیا ہے ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کیلئے پولیس افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ہیں۔ ڈی پی او راجن پور ہارون رشید خان

عیدالفطر کی آمد پر سکیورٹی کو مزید ہائی الرٹ کیا گیا ہے ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کیلئے پولیس افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ہیں۔ ڈی پی او راجن پور ہارون رشید خان

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) عیدالفطر کی آمد پر سکیورٹی کو مزید ہائی الرٹ کیا گیا ہے ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کیلئے پولیس افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ہیں مین بازاروں، مارکیٹوں میں کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے اور گشت ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او راجن پور ہارون رشید خان نے سینئر صحافیوں عبدالجبار خان، جام احمد علی، ایم شہباز، ابرار حسین، قاضی انعام باری، مفتی محمد عمر خان گورمانی، دلشاد انجم، محمد جنید خان، عبدالغفار حجانہ، نعیم گشکوری و دیگر نے اپنے آفس میں ملا قات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر عید گاہوں، امام بارگاہوں و مرکزی مساجد میں پولیس و سیکیورٹی اہلکاران کی بائی نیم یونیفارم و سول کپڑوں میں ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں اس کے علاوہ سول کپڑوں میں پولیس اہلکار رمضان المبارک کے آغاز سے ہی بازاروں اور مین چوراہوں پر گشت کررہے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جاسکے اس سلسلہ میں مانیٹرنگ نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا و شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک افراد اور اشیاء پر نظر رکھیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت پولیس کو اطلاع دیں کیونکہ پولیس کا فرض ہے کہ وہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور اپنی ذمہ داری و فرائض منصبی کو احسن طریقے سے نبھائے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے