تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سفارت خانہ پاکستان یونان کے کونسلر امیگریشن کا آولونا جیل کا دورہ پاکستانی قیدیوں سے ملاقات، رمضان المبارک کی مناسبت سے قیدیوں میں سامان تقسیم کیا

سفارت خانہ پاکستان یونان کے کونسلر امیگریشن کا آولونا جیل کا دورہ پاکستانی قیدیوں سے ملاقات، رمضان المبارک کی مناسبت سے قیدیوں میں سامان تقسیم کیا

ایتھنز / یونان (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) سفارت خانہ پاکستان یونان کے کونسلر امیگریشن صفی اللہ جوکھیو نے آولونا جیل کا دورہ کیا اور پاکستانی قیدیوں سے ملاقات کی۔ انھوں نے جیل کے پولیس چیف خریستوفوروس یاناکوپولوس سے بھی ملاقات کی اور رمضان المبارک میں قیدیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے قیدیوں میں رمضان المبارک کی مناسبت سے سامان تقسیم کیا جس میں جائے نماز، رمضان کیلینڈر، کھانے پینے کا سامان (جام شیریں، سموسے، کھجوریں) اور حفظان صحت کی اشیاء (صابن، شیمپو، ٹوتھ پیسٹ اور برش) شامل ہیں۔ قیدیوں نے کونسلر امیگریشن سے اپنے مسائل پر بات چیت کی۔ سفارت خانہ پاکستان یونان ماہ رمضان میں اپنے مقید شہریوں سے ملاقات کر رہا ہے اور ان کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے