Home / اہم خبریں / بلاول بھٹو زرداری کو نیب کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ نیب کا نوٹس بلاول ہاؤس کے عملہ نے موصول نہیں کیا میں اسکی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

بلاول بھٹو زرداری کو نیب کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ نیب کا نوٹس بلاول ہاؤس کے عملہ نے موصول نہیں کیا میں اسکی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ کے مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس جاری ہونے کی تردید کی ہے انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو نیب کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نیب کا نوٹس بلاول ہاؤس کے عملہ نے موصول نہیں کیا میں اسکی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قانونی راستہ اختیار کیا ہے۔ جب بھی نوٹس موصول ہوگا ماضی کی طرح تعمیل کریں گے۔ ابھی تک چیئرمین پیپلز پارٹی کو باضابطہ کوئی نوٹس نہیں ملا ہے اگر کوئی نوٹس ہے تو بے شک سوشل میڈیا کے ذریعے مشتہر کیا جائے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے