میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ نے کہا ہے کہ سالانہ 54 واں نیشنل مینگو اینڈ ثمر فروٹ فیسٹیول 14 سے 16 جون تک بینظیر بھٹو شہید مینگو ایگزیبیشن ہال (فروٹ فارم) میرپورخاص میں منعقد کیا جائے گا اس بات کا اعلان انہوں نے دربار ہال میں مینگو فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین مینگو فیسٹیول مینجمنٹ کمیٹی محمد عمر بگھیو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سید عطااللہ شاہ، ایس ایس پی جاوید بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر حسان طارق، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیو، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مر ی محمد خان کھٹی، کمیٹی ممبران گہرام بلوچ، تنویر گوندل، الطاف شاہ، حسین لغاری، کریم میمن، امین پنہور، اللہ بچایو راجڑ، میر ظفراللہ تالپور، اسلم دل، یامین ناریجو، منصورچیمہ، طحہٰ میمن، فضل الہٰی میمن، ضلع کونسل کے میر اللہ بچایو تالپور، چیف میونسپل آفیسر شفیق شاہ، ڈائریکٹر سندھ ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ محمد خان بلوچ اور دیگر ممبران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے تمام سب کمیٹیوں کے ذمیداران کو ہدایت کی کہ فیسٹیول کو کامیاب کرنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ میرپورخاص کے آم پوری دنیا میں مشہور ہیں اس نمائش کا مقصد میرپورخاص کے آموں کو ایکسپورٹ کے ذریعے بیرون ممالک کی مارکیٹوں تک پہنچانا ہے اس موقع پر مختلف سب کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
![]()