میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص شہر کے مخلتف علاقوں اسکیم نمبر 2، واپڈا کالونی، شمع گراٶنڈ، بھانسنگھ آباد اور سیٹلاٸٹ ٹاؤن میں آوارہ کتوں کو گوشت اور ماوے میں زہر دیا گیا اس موقع پر قاٸم مقام چیٸرمین بلدیہ فرید احمد خان، ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زمیندار آفاق احمد، کونسلرز شکیل احمد، آفاق حارث راجپوت یوسی 8/ اے کے زمہ داران رانا عامر، واجد علی یوسی 6 ڈی کے شفقت احمد ، زبیر ملک اور اراکین بلدیاتی کمیٹی بھی موجود تھے۔ قائم مقام چیئرمن فرید احمد خان نے کہا کہ سگ گزیدگی کے واقعیات میں اضافے اور شہر بھر میں کتوں کی آبادی بڑھ جانے سے خواتین بچے ضیف العمر افراد غیر محفوظ ہوگئے ییں، سرکاری طور اینٹی ربیز ویکسین نہ ملنے سے لوگ پریشان حال ہیں۔ انہوِں نے کہا کہ کتوں کو مارنے کا آپریشن جاری رہے گا اور شہر کو کتوں سے پاک کیا جائے گا۔
![]()