Home / اہم خبریں / پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے ٹریفک حادثے میں جاں بحق

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، حادثے میں زخمی ہونے والا اسامہ کا دوست بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹراما سینٹر جی ٹی روڈ کے قریب پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ان کے بیٹے اسامہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسامہ قمر طاہر گاڑی چلا رہے تھے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے اسامہ کے دوست کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسامہ قمر طاہر گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم تھے، قمر زمان کائرہ کو بیٹے کی انتقال کی اطلاع اسلام آباد میں دی گئی، قمر زمان کائرہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں شریک تھے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قمر زمان کائرہ کے صاحب زادے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جواں سال بیٹے کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا ہے، اللہ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہوں۔ آصف زرداری نے قمر زمان کائرہ سے صاحب زادے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ بیٹے کے انتقال کا دکھ ناقابل برداشت ہے، بھٹو خاندان، پیپلزپارٹی دکھ کی گھڑی میں کائرہ خاندان کے ساتھ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے