تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پراپرٹی ٹائیکون سمجھے جانے والے ملک ریاض کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ ہونے لگا

پراپرٹی ٹائیکون سمجھے جانے والے ملک ریاض کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ ہونے لگا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) نیب راولپنڈی میں جعلی اکائونٹس کیس تحقیقات جاری ہیں۔ ملک میں پراپرٹی ٹائیکون سمجھے جانے والے ملک ریاض کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ ہونے لگا ہے۔ نیب راولپنڈی نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کو 15 مئی کو طلب کرلیا ہے۔ میڈیا کے مطابق نیب راولپنڈی کی طرف سے ملک ریاض کے بیٹے علی ملک کوبھی 16 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ملک ریاض اور علی ملک سے جوائنٹ وینچر اوپل 255 کیس سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔ بحریہ ٹاون کی جانب سے کروڑوں روپے کی ادائگیوں سے متعلق بھی تفتیش ہوگی۔ یاد رہے گزشتہ ماہ کی 10تاریخ کو قومی احتساب بیورو (نیب) ہیڈ کوارٹرز کو بحریہ ٹاؤن کے مالک کے خلاف دوسرا ریفرنس موصول ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق زمینوں پرغیر قانونی قبضے کے معاملے پر بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض پر قانون کی پکڑ مزید سخت ہوگئی ہے۔ نیب کو موصول ریفرنس میں الزام عائد کیا گیاکہ ملک ریاض نے شاملات دیہہ کے رقبے پر قبضہ کرکے بحریہ گالف سٹی منصوبہ بنایا۔ ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ زمین کی الاٹمنٹ بھی غیر قانونی طور پر کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب راولپنڈی نے ملک ریاض کے خلاف بحریہ گالف سٹی ریفرنس نیب ہیڈ کوارٹرز کو بھجوا دیا ہے تاہم ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد عدالت میں دائر کیا جائے گا۔ریفرنس میں ملک ریاض کے بیٹے علی ملک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔نیب راولپنڈی نے ملک ریاض کے خلاف پہلا ریفرنس تخت پڑی کیس میں تیار کیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے