تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر 24 گھنٹے کے لیے پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر 24 گھنٹے کے لیے پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں پر 24 گھنٹے کے لیے پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے پہلے مسلمان میئر اور پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان کو صرف تین ماہ کے دوران ٹیلی فون اور دیگر ذرائع سے ملنے والی دھمکیوں کی 17 شکایتیں پولیس میں درج کرائی جا چکی ہیں جبکہ صرف سوشل میڈیا پر 237 دھمکیاں موصول ہوئیں۔ سٹی ہال کی جانب سے پولیس سے رجوع کرنے پر صادق خان کو 24 گھنٹے کے لیے حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا اور میئر کی سرگرمیاں محدود کردی گئیں۔ سوشل میڈیا پر مسلسل دھمکیاں ملنے کے باعث میئر صادق خان کے اہل خانہ بھی کافی پریشان ہیں۔ میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ وہ دھمکیوں سے ڈرتے نہیں اور نا ہی انہیں نفرت کا اظہار کرنے والوں سے کسی قسم کا خوف ہے البتہ میری فیملی ضرور پریشان ہے جن کی تسلی کے لیے تمام سیکیورٹی انتظامات پورے کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یورپی یونین سے انخلا سے متعلق ریفرنڈم کے انعقاد سے میئر صادق خان کو دھمکیاں ملنے کا سلسلہ شروع ہوا، انہیں زیادہ تو دھمکیاں شدت پسند سفید فام شہریوں کی جانب سے دی جا رہی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ باوانی کالج کا نام تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عمارت 2017 میں عدالتی فیصلے کے بعد متعلقہ ٹرسٹ کے حوالے کردی گئی تھی، سیکریٹری کالجز سندھ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے شاہراہِ فیصل پر واقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے