راجن پور (رپورٹ: انعام باری) پنجاب حکومت ضلع راجن پور کے سیلاب متاثرین کی مالی و اخلاقی امداد کا ہر سطح پر پختہ عزم کیے ہوئے ہے کسانوں زمینداروں، کاشتکاروں اور علاقہ مکینوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب میں ڈوبنے والے شخص کے ورثاء کو 8 لاکھ روپے مالیت کا چیک جاری کر دیا ہے جو میں آج ان کے ورثاء کے حوالے کررہا ہوں گندم کا ایک ایک دانہ بھی زمینداروں سے خرید کیا جائے گا یہ باتیں صوبائی وزیر ڈیری ڈویلپمنٹ اینڈ لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر خان دریشک نے حالیہ رود کوہی سیلاب میں ڈوبنے والے شخص اللہ ڈیوایا ملنہاس کے ورثاء کو 8 لاکھ روپے مالیت کا چیک دینے کے موقع پر بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ پچادھ میں کوہِ سلیمان کے سیلابی ریلے میں بڑے پیمانے پر نقصانات کیے جس کے ازالہ کی رپورٹس تھرو ڈپٹی کمشنر راجن پور و منتخب اراکین اسمبلی روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے او ر ان کی بھر پور مدد ہمارا مذہبی، اخلاقی و انسانی فریضہ ہے ہم سردار نصرا للہ خان دریشک کی قیادت میں عوام کے دکھ اور تکلیفوں میں برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر راجن پور ، اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمن خان، قاسم لنگرانہ سمیت دیگر موجود تھے۔
![]()