تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسلام ایک گلدستہ ہے جس سے ہم سب مسالک والے منسلک ہیں آپسی اتحاد و ہم آہنگی وقت کی عین ضرورت ہے۔ ماہِ صیام و استحکام امت سیمینار سے علماء کرام کا خطاب

اسلام ایک گلدستہ ہے جس سے ہم سب مسالک والے منسلک ہیں آپسی اتحاد و ہم آہنگی وقت کی عین ضرورت ہے۔ ماہِ صیام و استحکام امت سیمینار سے علماء کرام کا خطاب

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) اسلام ایک گلدستہ ہے جس سے ہم سب مسالک والے منسلک ہیں آپسی اتحاد و ہم آہنگی وقت کی عین ضرورت ہے ہماری فلاح و کامیابی قرآن اور اسوہ حسنہ میں ہی ہے اور سنت رسول ؐ درحقیقت قرآن مجید کی ہی تفسیر ہے اور یہی راہِ ہدایت ہے ریاست مدینہ کے خدو خال قرآن و اسوہ حسنہ سے ہی وابستہ رہ کر ہی حاصل ہو سکتے ہیں تحریک قرآن اور اسوہ حسنہ ملکی لیول پر قرآنی تعلیم کی ترویج اور اسوہ حسنہ کی اشاعت کیلئے کوشاں ہے آج ہمیں اپنی زندگی انہی دو اصولوں کے تحت ہی بسر کرنی ہوگی ان خیالات کا اظہار بانی و چیئرمین سابق کمشنر محمد امین چوہدری، امیر مولانا ابوبکر عبداللہ، علامہ یاسین راہی، مولانا قاضی جمیل احمد نقشبندی، حاجی محمد طفیل انصاری، پروفیسر رفیق حسین حیدری، حافظ جلیل الرحمن صدیقی، اکرام حسین ساجد، پروفیسر حشمت سعود مجید، مفتی مشتاق سلیم، قاری نورا لحسن، مولانا غلام قادر لنڈ و دیگر نے قرآن اور حسنہ کی روشنی میں ماہِ صیام و استحکام امت منعقدہ جامعہ ابی بکرؓ جام پور میں ایک سیمینار سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد قرآن و اسوہ حسنہ کی تعلیم کو عام کرنا ہے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مختلف پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں علماء کرام کا بہت بلند مقام و مرتبہ ہے علماء کرام کی ہی زیر نگرانی ہم نے اس کام کو آگے لیکر جانا ہے علماء اپنے محراب و منبر کو استعمال کرتے ہوئے قرآن اور اسوہ حسنہ کو فروغ دیں کیونکہ یہی ہدایت ہے اسی میں ہی کا میابی ہے اور اسی کی ہی نبی آخر الزماں حضرت محمد ؐ نے تعلیم دی ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی یہی حکم فرمایا کہ اللہ اور اس کے رسول ؐ کی اتباع کرو اور اپنے اعمال کو ضائع نہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اسلام کے گلدستہ سے ہی وابستہ ہیں اور اسلام سے ہرگز باہر نہیں جا سکتے اپنے مسلک میں رہتے ہوئے ہمیں آپسی اختلاف کو پسِ پردہ ڈال کر قرآن اور اسوہ حسنہ کی ترویج و اشاعت پر گامزن رہنا چاہیے۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد اکرم قریشی، وائس چیئرمین ملک عقیل احمد، ضلعی صدر تحریک انصاد عبدالرزاق راجہ، انسپکٹر محمد اشرف قریشی، چوہدری اعجاز مشتاق، میاں عبدالکریم خاکی، ملک عبدالرشید ببر، ملک غلام اکبر ببر، مولانا عبدالغنی، مولانا عبدالمجید ساقی، مولانا عبدالرحمن، قاری عبدالقدیر، مولانا خلیل سلطانی، مولانا محمد بلال، مولانا قاضی انعام باری، مولانا عبدالحی عابد، ابرار حسین، مولانا محمد اقبال، ایم شہباز، قاری انوار الحق عثمانی، مولانا عبدالقدوس مبشر، مولانا عبدالسلام مدثر، مولانا فہد خان کھوسہ، قاری عبداللطیف، عبدالغفار حجانہ، پروفیسر جاوید اختر، ملک ایاز ببر، سید سلیم احمد شاہ سمیت دیگر موجود تھے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے