راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ماہ مقدس صیام میں حکومت پنجاب شہریوں کو کروڑوں روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی رمضان بازار صوبہ بھر کی طرح ضلع راجن پور میں بھی یکم مئی سے فنگشنل کر دیے جائیں گے مہنگائی، ذخیرہ اندوزی و غیر معیاری اشیاء کی خرید و فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی مخیر حضرات کے تعاون سے محمدی دستر خوان بھی قائم کیے جائیں گے تاجر شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کریں اور اس ماہ مقدس میں عوام کی دعائیں حاصل کریں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر سید لیاقت علی گیلانی نے جام پور کے تاجروں جس کی قیادت صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن تحصیل جام پور محمد راشد بھٹہ، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد راشد غوری، محمد اشرف خان پٹھان، علاؤ الدین خان مزاری سمیت دیگر شامل تھے سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اپنے فرائض جذبہ حب الوطنی اور ایمانداری سے سر انجام دیں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ماہ مقدس میں کسی بھی قسم کے خرافات کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی ذخیرہ اندوزی کر نے والے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا تاجروں نے انہیں اس موقع پر اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
![]()