تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نہ دوا ہے نہ پٹی، ڈاکٹرز اور عملہ ہے مگر مریض دربدر، سول ہسپتال میرپورخاص میں مریضوں اور ان کے پیاروں کا احتجاج، ادویات کی فراہمی بند ہے ڈاکٹر اور اسٹاف بدمعاشی کے زریعے بلیک میل کرتے ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر اکرم سلطان

نہ دوا ہے نہ پٹی، ڈاکٹرز اور عملہ ہے مگر مریض دربدر، سول ہسپتال میرپورخاص میں مریضوں اور ان کے پیاروں کا احتجاج، ادویات کی فراہمی بند ہے ڈاکٹر اور اسٹاف بدمعاشی کے زریعے بلیک میل کرتے ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر اکرم سلطان

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سول ہسپتال میرپورخاص میں مریضوں کا برا حال مریضوں کا سول ہسپتال کے گیٹ پر دھرنا۔ سول ہسپتال میں داخل مریض اور انکے ورثاء کا سول ہسپتال کے گیٹ پر دھرنا احتجاج۔ مریضوں کا موقف ہے کہ میرپورخاص سول ہسپتال میں گندگی اور بدبو ہے علاج نہی ہے ڈاکٹر اسٹاف ہمیں چیک نہیں کرتے تمام ادویات باہر سے لیکر آتے ہیں ہسپتال سے ایک سرنج تک نہیں ملتی ہے، تین سو سے زائد ہسپتال میں داخل مریض کا علاج بند ہے، او پی ڈی میں آنے والے مریض اور ہسپتال میں داخل مریض دربدر ہیں، ہسپتال میں عدم صفائی سے وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں، آپریشن ہونے والے مریضوں کو دوائیاں اور پٹیاں نہ ہونے سے زخم خراب ہونے لگے، ایم ایس ڈاکٹر اکرم سلطان کا موقف ہے کہ ادویات کی فراہمی بند ہے ڈاکٹر اسٹاف بدمعاشی کے زریعے بلیک میل کرتے ہیں سول ہسپتال کا برا حال کرنے میں خود ڈاکٹرز اور اسٹاف ملوث ہیں، کاروائی کرتا ہوں تو ہڑتال کرکے بلیک میل کرتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے بورڈ کا 24واں اجلاس، ڈیزاسٹر فنڈ کی سرمایہ کاری اور امدادی نظام مزید مؤثر بنانے کی منظوری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی کی زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے