Home / اہم خبریں / تعليمی ایمرجینسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے سندھ سرکار کی طرف سے چلنے والے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکول کا کارنامہ 50 سے زائد طلباء کو تعلیم کے بجائے گھر اور کھیتوں میں کام کروانے کا انکشاف

تعليمی ایمرجینسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے سندھ سرکار کی طرف سے چلنے والے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکول کا کارنامہ 50 سے زائد طلباء کو تعلیم کے بجائے گھر اور کھیتوں میں کام کروانے کا انکشاف

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) تعليمی ایمرجینسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے سندھ سرکار کی طرف سے چلنے والے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکول کا کارنامہ 50 سے زائد طلباء کو تعلیم کے بجائے گھر اور کھیتوں میں کام کرانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ کے قریب تحصیل وارہ میں گاؤں عبداللہ چانڈیو کا رہائشی محمد ابراہيم چانڈیو نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل وارہ میں سندھ سرکار کے ماتحت سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے سندھ ایلیمنٹری اسکول خاطر خان چانڈیو میں 500 سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں افسوس آج صبح جیسے ہی بچے اسکول پنہچے تو اسکول کے آپریٹر علی گل چانڈیو نے 50 سے زائد بچوں کو اسکول کے اساتذہ عبدالحمید چانڈیو کی زمین میں 200 من سے زائد گندم کا بھوسہ اٹھوا کر ناانصافی کی ہے تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئے ہوئے معصوم بچوں کو پورا دن بھوسہ اٹھوا کر بچوں سے بڑا ظلم کیا انہوں نے کہا کہ میں نے اسکول کے آپریٹر علی گل چانڈیو سے رابطہ کرکے پوچھا آپریٹر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا جو کرنا ہے کرو میں نے بچوں سے بھوسہ اٹھوایا ہے کون سی بڑی بات ہے محمد ابراہیم چانڈیو نے مزید کہا کہ ہمارے بچوں کو تعلیم کے بجائے زبردستی گھروں اور کھیتوں میں کام کروایا جا رہا ہے ہم سندھ سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کے بااثر آپریٹر علی گل چانڈیو اور اسکول ٹیچر عبدالحمید چانڈیو کے خلاف کاروائی کی جائے اور دونوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور اسکول میں نیا آپریٹر مقرر کرکے ہمارے بچوں کی زندگی بچائی جائے جس سے بچے بھتر تعلیم حاصل کر سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے