Home / اسلام آباد / سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے، سب سے کم بحرین سے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ سب سے زیادہ پاکستانی 85435 زائد ویزہ معیاد کی وجہ سے نکالے گئے، انسانی سمگلنگ میں گوجرانوالہ ڈویژن سب سے آگے، سال میں 10322 کیس انسانی سمگلنگ کے رجسٹرد ہوئے۔ حکام ایف آئی اے

سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے، سب سے کم بحرین سے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ سب سے زیادہ پاکستانی 85435 زائد ویزہ معیاد کی وجہ سے نکالے گئے، انسانی سمگلنگ میں گوجرانوالہ ڈویژن سب سے آگے، سال میں 10322 کیس انسانی سمگلنگ کے رجسٹرد ہوئے۔ حکام ایف آئی اے

اسلام آباد (رپورٹ: محمد جواد بھوجیہ) اقوام متحدہ کے زیلی ادارہ عالمی ادارہ برائے ڈرگ اینڈ کرائم نے انسداد برائے انسانی سمگلنگ کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ برائے ڈرگ اینڈ کرائم نے سال 2018 کی رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق انسانی سمگلنگ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ انسانی سمگلنگ کا شکار ہونے والوں میں سب سے زیادہ افراد کا تعلق ایشیا سے ہے وہیں امریکہ دوسرے اور افریقہ تیسرے نمبر پر ہے۔ سب سے زیادہ انسانی سمگلنگ کا شکار افراد کا ان کے اپنے ممالک میں پتہ چل گیا۔مقامی طور پر انسانی سمگلنگ کے شکار افراد میں گذشتہ 15 سال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انسانی سمگلرز کا سب سے زیادہ شکار خواتین اور لڑکیاں ہیں۔ سب سے زیادہ خواتین کو جنسی استعمال کے لیے سمگل کیا گیا۔ بعض عرب ممالک میں جنگ سے متاثرہ افراد کو بھی انسانی سمگلر نے سمگل کیا۔ بعض ممالک میں اسلحہ بردار گروہوں نے بھی انسانوں کو انسانی سمگلرز کو فروخت کیا۔ دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ سال 2016 میں افراد سمگل کیے گئے، یہ تعداد سال 2011 کی نسبت 40 فیصد زیادہ ہے۔ اس موقع پر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حکام نے اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال پاکستان میں 10322 انسانی سمگلنگ کی شکایات سامنے آئیں۔ جن میں سے 4189 کیسز کا اندراج کیا گیا۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 6561 کیسز کا اندراج کیا گیا۔ پاکستان میں گوجرانوالہ ڈویژن سب سے زیادہ انسانی سمگلر کی آماجگاہ رہا جہاں انسانی سمگلنگ کے سب سے زیادہ کیسز کا اندراج ہوا۔ اسلام آباد میں 1303 کیسز کا اندراج کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 101 انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کو لسٹ میں شامل کیا گیا۔ وہیں دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ افراد سال 2017 کے ماہ جون میں دیار غیر سے نکالے گئے ان میں سب سے زیادہ تعداد زایدالمعیاد قیام کی ہے۔

سب سے زیادہ سعودی عرب سے 93736 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ وہیں سب سے کم افراد بحرین سے 186 نکالے گئے۔ اس حوالہ سے دستاویز کے مطابق زایدالمعیاد قیام کی وجہ سے 85435 اور سب سے کم 20 جعلی پاسپورٹ کی وجہ سے ڈی پورٹ کیے گئے۔ کل 119013 کو گذشتہ سال مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ سب سے زیادہ تعداد 18 سے 29 سال کے عمر کے افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

اس موقع پر امریکی سفارت خانہ میں تعینات خاتون آفیسر لوسی کوروبن نے ایک حقیقی کیس کی سٹڈی بھی پیش کی، پروفیشنل تحقیق پر حاضرین نے لوسی کوروبن کی پیشہ وارانہ مہارت کو خوب سراہا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نوید مختار کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ انسانی سمگلر ان کے مسیحا نہیں ان کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ انسانی سمگلر کو اپنے لیے مسیحا سمجھتے ہیں ان کے خلاف کیس کا اندراج اس وقت سے پہلے نہیں کراتے جب تک وہ ان سے ان کے پیارے چھین نہیں لیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی سمگلر سہانے خواب دکھا کر سادہ لوح لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے