سانگھڑ (رپورٹ: رضوان احمد) سندھ بھر کی طرح سانگھڑ کے سب سے بڑے شہدادپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ملازمین نے او پی ڈی بند کردی احتجاج کرتے ملازمین نے اپنے جائز مطالبات کے حق نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے سب سے بڑے صحت مرکز شہدادپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف کے تحت ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے او پی ڈی بند کردی جس سے مریض سخت پریشانی سے دوچار ہوگئے۔ جبکہ اس موقع پر ملازمین شاہد محمود، خالد دھاریجو، آفتاب خاصخیلی، جاوید ڈیتھو و دیگر کا کہنا تھا کہ ہمارے جائز مطالبات حکومت سندھ منظور نہیں کررہی ہمیں سروس اسٹرکچر سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے جن مین تیس فیصد ہیلتھ الائونس، سمس ملازمین 184 کے پرسنل آئی ڈی کا ٹریزری میں اوپن کرانا شامل ہیں مگر ان مسائل کو حل نہیں کیا جارہا جس کے خلاف آج احتجاج کیا گیا ہے یہ احتجاج سندھ بھر میں کیا جارہا ہے جو دو دن جاری رہے گا اس دوران او پی ڈی کا مکمل بائکاٹ بھی شامل ہے۔ بائیکاٹ کے باعث مریض سخت مشکلات سے دوچار رہے۔
![]()