میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعاون سے چلنے والی دی ہوپ ہائی اسکول میرواہ گورچانی نے 2018 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ادارہ ہذا کا رزلٹ مجموعی %95 رہا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعاون سے چلنے والی دی ہوپ ہائی اسکول میں جماعت ہشتم سے لیکر جماعت آٹھویں تک کل 350 طلبہ و طالبات امتحانات میں شامل ہوئے اور 330 طلبہ و طالبات کامیاب ہوئے۔ ادارے کا مجموعی رزلٹ %95 رہا۔ رزلٹ اعلان کرنے کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام بھی کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل ہیڈ میرپور خاص اشفاق حسین میرانی و دیگر مہمانان تقریب میں شامل ہوئے۔ تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں بچوں کے والدین نے خصوصی شرکت کی۔ سالانہ نتائج کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اشفاق حسین میرانی نے کہا کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اداروں کا مقصد باعمل، باکردار، نسل کی بنیادی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج فاؤنڈیشن کے اداروں میں پڑھنے والے بچے مختلف یونیورسٹیوں میں ڈاکٹرز، انجینئرز، آرٹ اور دیگر شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کو دور حاضر کی چلینجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید علوم کو حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک طلبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے علوم سے آراستہ نہ ہوں وہ آج کے دور کے ان پڑھ میں شمار ہونگے۔اسلئے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی مینیجنگ ڈائریکٹر میڈم ناہید شاہ درانی ادارے کے سب اسکولوں کو جدید علوم کی ترویج کیلئے اپنا اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ تقریب سے اسکول کی وائس پرنسپل اقرا نظیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر ایک اچھے معاشرے کی تخلیق ناممکن ہے۔ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ تب ممکن ہے جب ہر بچہ تعلیم کے شعبے سے منسلک ہو۔ انھوں نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی اس دفعہ بہت اچھی رہی ہے۔ والدین اپنے بچوں کی کارکردگی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر بھی آفس میں آکر مل سکتے ہیں۔ بچوں کے والدین کیلئے ادارے کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ادارے میں اپوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات دے کر انکی حوصہ افزائی کی گئی۔
![]()