تازہ ترین
Home / اہم خبریں / 35ویں نیشنل گیمز کا افتتاح 6 دسمبر کو بلاول بھٹو زرداری کریں گے

35ویں نیشنل گیمز کا افتتاح 6 دسمبر کو بلاول بھٹو زرداری کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) 35ویں نیشنل گیمز 2025 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں سندھ حکومت کی ہائی لیول کمیٹی کا اہم اجلاس صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی وزرا نے نیشنل اسٹیڈیم اور کے ایم سی سویمنگ پول کا دورہ کرکے افتتاحی تقریب کے انتظامات، سیکیورٹی پلان اور ٹریفک مینجمنٹ کا جائزہ لیا ایونٹ کا افتتاح 6 دسمبر کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 6 تا 13 دسمبر تک جاری رہنے والے گیمز میں 10 ہزار سے زائد سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجز کے طلبہ شریک ہوں گے، جن کی آمد و رفت کے لیے ٹاؤن اور ضلعی سطح پر فوکل پرسنز مقرر کیے گئے ہیں محکمہ ٹرانسپورٹ نے خواتین کھلاڑیوں کے لیے پنک بسز اور دیگر صوبوں سے آنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریفک پولیس فوکل پرسنز تعینات کرنے کا اعلان کیا اسی طرح کھلاڑیوں کی رہائش گاہوں سے مختلف وینیوز تک ٹریفک پولیس بھی موجود رہے گی۔

وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے بتایا کہ افتتاحی تقریب کے لیے فیملیز کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی انتہائی سخت ہوگی۔ تقریب دوپہر 2 بجے شروع ہوگی اور کھلاڑیوں و آفیشلز کی آمد 12 بجے تک مکمل کرلی جائے گی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ محکمہ ثقافت مکمل تعاون فراہم کرے گا اور نیشنل گیمز سے متعلق میڈیا مہم تیز کی جائے گی سندھ حکومت اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق ایونٹ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے