کراچی،(رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) کے آر سی اے زون تھری کے زیرِ انتظام عبدالحمید کھتری ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوگیا جس کے افتتاحی میچ میں محمد حسین سی سی نے آغا خان جیم خانہ کو بھاری مارجن سے شکست دے دی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی خالد نفیس تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جبکہ انٹرنیشنل کرکٹر خالد لطیف بھی شریک ہوئے پہلے میچ میں محمد حسین سی سی نے 259 رنز بنائے جس میں بلال منیر (74)، عاقب رضوی (54) اور خنسا خان (41) شامل تھے جواب میں آغا خان جیم خانہ کی ٹیم 58 رنز پر آؤٹ ہوگئی فاتح ٹیم کی جانب سے عارف خان اور نوید احمد نے تین تین جبکہ خالد لطیف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے میچ میں محمد حسین کولٹس نے ماڈرن سی سی کو سات وکٹوں سے زیر کیا ماڈرن سی سی نے جہانزیب خان کی 87 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت 186 رنز اسکور کیے تاہم جواب میں کولٹس کے مرسلین نے دھواں دار 145 رنز (14 چھکے 12 چوکے) بنا کر میچ یکطرفہ کردیا۔ سعد علی اور محمد یاسین نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہتاب اللہ 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 29 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور 28 میچز کھیلے جائیں گے۔