Home / اہم خبریں / 35ویں نیشنل گیمز: نیٹ بال ایونٹ کا شاندار آغاز آرمی کی کامیابی

35ویں نیشنل گیمز: نیٹ بال ایونٹ کا شاندار آغاز آرمی کی کامیابی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) 35ویں نیشنل گیمز کے نیٹ بال ایونٹ کا آغاز پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں ہوا، جہاں افتتاحی میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان واپڈا کو 21-27 سے شکست دے دی افتتاح پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود چوہدری نے کیا جبکہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ریٹائرڈ) ظفر اقبال اعوان، سیکرٹری جنرل محمد ریاض، سعید آرائیں، محمد جہانگیر، خالد رحمانی سمیت بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے افتتاحی روز دیگر مردوں کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا نے سندھ کو 19-23، پاکستان نیوی نے بلوچستان کو 8-32 اور پاکستان پولیس نے پنجاب کو 12-28 سے ہرایا خواتین کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے پاکستان آرمی کو 10-15 سے شکست دی۔

(آج) جمعہ کو مردوں کے چار اہم میچز واپڈا بمقابلہ سندھ، آرمی بمقابلہ خیبر پختونخوا، پنجاب بمقابلہ پاکستان نیوی اور پولیس بمقابلہ بلوچستان کھیلے جائیں گے جبکہ خواتین کے مقابلوں میں گلگت بلتستان بمقابلہ واپڈا، پنجاب بمقابلہ آزاد کشمیر، آرمی بمقابلہ گلگت بلتستان اور سندھ بمقابلہ آزاد کشمیر کے میچز شیڈول ہیں ایونٹ میں مردوں کی آٹھ اور خواتین کی چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو، دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے سیمی فائنلز 6 دسمبر اور فائنل سمیت پوزیشن میچز 7 دسمبر کو ہوں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کے یو جے (دستور) کا والنٹیرز کے اعزاز میں افطار ڈنر، روایتی تقریب کی تیاریوں کے لیے مختلف کمیٹیاں قائم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی جانب سے بدھ کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے